غیر قانونی بولنگ ایکشن سنیل نارائن پر پابندی عائد
سنیل نارائن کے بائیو میکینکس ٹیسٹ کے دوران ان کی تمام گیندیں غیر قانونی پائی گئیں، آئی سی سی
آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے آف اسپنر سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے انہیں فوری طور پر بولنگ سے روک دیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بولنگ کے دوران سنیل نارائن کے بازو کا خم 15 ڈگری سے اوپر قرار دیتے ہوئے انہیں انٹرنیشنل کرکٹ میں بولنگ سے فوری طور پر روک دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق آف اسپنر کے بولنگ ایکشن کے بائیو میکینکس ٹیسٹ کے دوران ان کی تمام گیندیں غیر قانونی پائی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن اکتوبر 2014 میں ٹی 20 چیمپئینز لیگ کے دوران پہلی بار مشکوک رپورٹ ہوا تھا، جس کے بعد وہ اپنا بولنگ ایکشن درست کرانے کے ایک سال بعد کرکٹ میں واپس آئے تھے اور اس وقت وہ ایک روزہ اور ٹی 20 کرکٹ میں آئی سی سی کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود ہیں۔