مغرب پاکستان کوتنہا کرنے کی سازش کررہا ہے مولانا فضل الرحمان

دنیا کےسامنے اسلام کوانتہا پسند دین کےطورپرپیش کیا جارہاہے اورپورایورپ اسلام کیخلاف اکٹھا ہوگیا ہے،سربراہ جے یوآئی ف

دنیا کےسامنے اسلام کوانتہا پسند دین کےطورپرپیش کیا جارہاہے اورپورایورپ اسلام کیخلاف اکٹھا ہوگیا ہے،سربراہ جے یوآئی (ف)۔ فوٹو؛فائل

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ امریکا کی قیادت میں پورا یورپ اسلام کے خلاف اکٹھا ہوگیا ہے اورمغرب پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کررہا ہے۔


لاڑکانہ میں شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اسلام کو دنیا کے سامنے انتہا پسند دین کے طورپرپیش کیا جارہا ہے اور پورا یورپ اسلام کے خلاف اکٹھا ہو گیا ہے جب کہ امریکا کی قیادت میں پورا یورپ پاکستان کو تنہا کرنے کی سازش کررہا ہے، ہم پاکستان کو لبرل ملک نہیں بننے دیں گے اورایسی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ملک ایک بار بنتا ہے بار بار نہیں بنتا اور کسی بھی ملک کا عقیدہ اور نظریہ بھی ایک بار طے ہوتا ہے، 1973 کے آئین میں واضح ہے کہ اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا اور قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بنے گا لیکن اب پاکستان کو لبرل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، پاکستان کی اس آئینی شناخت کو ختم کرنے کی کوشش درحقیقت پاکستان کو غیر مستحکم بنانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3g38bj_fazalur-rehman_news
Load Next Story