پاکستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ آنے نہیں دیں گے وزیراعظم

موسمی تبدیلیوں سے نمٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اوراس حوالے سے دنیا کو اپنا نقطہ نظرپیش کریں گے، وزیراعظم

موسمی تبدیلیوں سے نمٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اوراس حوالے سے دنیا کو اپنا نقطہ نظرپیش کریں گے، وزیراعظم. فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں کوئی رکاوٹ آنے نہیں دیں گے۔


موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی 21ویں کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے وزیراعظم نواز شریف فرانس کے دارالحکومت پیرس پہنچ گئے جہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں سے نمٹنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے دنیا کو اپنا نقطہ نظرپیش کریں گے اور دوسرے ممالک کا موقف سنیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موحولیاتی آلودگی کے بارے میں پاکستان نے اپنے اہداف مقررکررکھے ہیں جب کہ پاکستان سے کاربن گیسز کا اتنا اخراج نہیں ہورہا جتنا دیگر ملکوں میں ہے اور موحولیاتی آلودگی کے معاملے میں پاکستان سے زیادہ ذمہ داریاں دیگر ملکوں پر عائد ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کل سے شروع ہونے والی 15 روزہ کانفرنس کے پہلے روزخطاب کریں گے جب کہ کانفرنس میں 140 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کریں گے۔
Load Next Story