64برس میں کشمیریوں کوحق خودارادیت نہیں ملاالطاف حسین

مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق حل کیاجائے،قائد متحدہ

مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق حل کیاجائے،قائد متحدہ۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے آزادکشمیرکے64ویں یوم تاسیس کے موقع پر دنیابھربالخصوص پاکستان میں مقیم کشمیری عوام کومبار کباد پیش کی ہے۔


ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاہے کہ آج آزادکشمیرکوآزاد ہوئے 64برس گزرگئے لیکن مقبوضہ کشمیرکے عوام کو حق خودرادیت نہیں مل سکا جس کیلیے وہ گزشتہ کئی برسوں سے جدوجہدکررہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ کشمیر کامسئلہ انتہائی اہم ہے اوراس کے مستقل حل کیلیے ٹھوس اورجامع حکمت ترتیب دیناہوگی اور پاکستان اور بھارت کو کشمیر کے مسئلہ پرایک نقطے پرمتفق ہونا پڑے گا۔

ایم کیوایم کادیرینہ مطالبہ رہاہے کہ کشمیر کے عوام کوان کے جائزاوربنیادی حقوق فراہم کیے جائیں اوران کے تمام مطالبا ت کوکھلے دل سے تسلیم کیا جائے جس سے کشمیری عوام کی فلاح و بہبود وابستہ ہے،مسئلہ کشمیر کوکشمیری عوام کی خواہشات اور اُمنگوں کے مطابق حل کیاجائے اور کشمیری عوام کی شرکت کے بغیرمسئلہ کشمیر کاحل ناممکن ہے۔الطاف حسین نے ایک بار پھروزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید،صدرسردار یعقوب سمیت تمام کشمیری عوام کومبار کباد پیش کی۔

Recommended Stories

Load Next Story