بھارت میں قومی ترانے میں کھڑے نہ ہونے پر مسلم فیملی کو سنیما سے باہر نکال دیا گیا
واقعہ ممبئی کے سنیما میں ہوا جہاں لوگوں کے شور پر مینیجر نے مسلمان خاندان کووہاں سے باہر نکال دیا
KARACHI:
بھارت میں قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہ ہونے پر مسلم خاندان کو سینما سے باہر نکال دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیلتی ہوئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مسلم خاندان کو کئی لوگوں نے دائرے کی صورت میں گھیرا ہوا ہے جس میں خاندان کا سربراہ ان سے بحث کررہا ہے لیکن آخر کار اس خاندان کو مجبور ہوکر سنیما ہال چھوڑنا پڑگیا اور وہاں موجود لوگ ان کے باہر جانے پر خوش نظر آرہے ہیں۔
بھارتی خبررساں ویب سائٹ کے مطابق واقعہ ممبئی کے سنیما میں ہوا جہاں لوگوں کے شور پر مینیجر نے مسلمان خاندان کووہاں سے باہر نکال دیا جب کہ مہاراشٹرحکومت کے مطابق ہر سنیما میں بھارتی قومی ترانہ چلایا جاتا ہے اور اس کا احترام بھی لازمی قرار دیا گیا ہے تاہم قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے باعث مسلم خاندان کو سینما گھر سے باہر نکالا گیا۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کی کوئی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور نہ ہی یہ کوئی مذہبی معاملہ ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/x3g98yt_muslim-family-thrown-out-of-theater-for-disrespecting-anthem_news