’’ہجرت‘‘ اور’’ ایک راستہ‘‘ کے بعد ثنا نے فلم ’’زہر عشق‘‘ بھی سائن کر لی
خالد خان کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی اس فلم کی شوٹنگ ترکی میں ہوگی جب کہ تمام کاسٹ پاکستانی ہوگی
اداکارہ ثنا نے ایک اور فلم ''زہر عشق'' سائن کرلی جس کی شوٹنگ کے لیے وہ 20دسمبر کو ترکی جائیں گی۔
اس سلسلے میں اداکارہ ثنا نے ''ایکسپریس ''کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک میگا بجٹ فلم ہے جسے معروف ٹی وی ہدایتکار خالدخان بنا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس کی فلم کی تمام تر عکس بندی ترکی میں ہی کی جائے گی کیوں کہ ڈائریکٹر اس کو پاکستان، امریکا ، یوکے اور دبئی سمیت ترکی میں بھی ریلیز کرنا چاہتے ہیں۔
فلم کی پوری کاسٹ پاکستانی فنکاروں پر ہی مشتمل ہوگی۔ اس حوالے سے 2دسمبر کو کراچی میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں جس میں میڈیا کو تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ اداکارہ ثنا کا کہنا تھا کہ ''زہرعشق'' کے علاوہ ساحر لودھی کی ''ایک راستہ'' اور فاروق مینگل کی ''ہجرت'' کر رہی ہوں۔ دو فلموں کی آفرز اس لیے ٹھکرا دی کہ اس میں اپنے کرداروں سے مطمئن نہیں تھی۔ ہدایتکارہ سنگیتا کی فلم ''تم ہی تو ہو'' ڈیٹس پرابلم کی وجہ سے نہیں کی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فلم میکنگ میں آنے والے نئے لوگ اپنی خامیوں سے سیکھتے ہوئے بہتر کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسی لیے اسکرپٹ، لوکیشنز، میوزک اور کاسٹنگ سمیت ہر شعبہ پر توجہ دے رہے ہیں۔ پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اب تو اپنے کرداروں کے ڈریس، میک اپ اور گیٹ اَپ پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں جب کہ ماضی میں فلمساز نہ تو اچھے ڈریس بنوا کر دیتے اور نہ ہی اچھا میک اپ ہوتا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں ثنا نے کہا کہ اسٹوڈیو میں سیٹ لگا کر بہتر کام ہوسکتا ہے مگر کراچی میں ایورنیو اور باری اسٹوڈیو جیسا ایک بھی اسٹوڈیو نہیں ہے۔ اس لیے وہاں فلموں کا معیار بہتر بنانے کے لیے اسٹوڈیو قائم کرنا ہو گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کچھ اور فلموں کے حوالے سے بھی بات چیت چل رہی ہے۔