پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری سے چھٹی پوزیشن پر آگیا
ٹی ٹوئنٹی ریکنک میں سری لنکا پہلے، ویسٹ انڈیز دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
پاکستان انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد دوسری سے چھٹی پوزیشن پر آگیا ہے۔
قومی ٹیم انگلینڈ سے 3 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز سے قبل دوسری پوزیشن پر براجمان تھی مگر ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کے بعد پاکستان چوتھی پوزیشن پر آگیا تاہم انگلینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ کے بعد قومی ٹیم دوسری سے چھٹی پوزیشن پر آگئی۔
انگلینڈ نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 14 رنز سے اور دوسرے میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے جب کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ ٹائی ہوا اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں پاکستان نے انگلینڈ کو 4 رنز کا ہدف دیا جو انگلینڈ نے پانچویں گیند پر پورا کرلیا۔
اس وقت ٹی ٹوئنٹی پوزیشن میں سری لنکا پہلے، ویسٹ انڈیز دوسرے، آسٹریلیا تیسرے، انگلینڈ چوتھے، ساوتھ افریقا پانچویں ، پاکستان چھٹے ، انڈیا ساتویں، نیوزی لینڈ آٹھویں، افغانستان نویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر موجود ہے۔