بھارتی فلموں کی نمائش روکے بغیرفلم انڈسٹری کی بہتری ممکن نہیںندیم

چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار بن رہے ہیں،اداکار

چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار بن رہے ہیں،اداکار:فوٹو: فائل

سینئر اداکار ندیم نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش کو روکے بغیر پاکستانی انڈسٹری میں بہتری نہیں لائی جا سکتی۔


سینئر اداکار ندیم کا کہنا ہے کہ جب سے پاکستانی سینماؤں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع ہوئی ہے نہ صرف پاکستانی انڈسٹری مزید تباہ ہوئی بلکہ اب تو پاکستانی فلموں کو کوئی سینما دینے کے لیے تیار بھی نہیں۔ جب تک بھارتی فلموں کی نمائش بند نہیں ہو گی پاکستانی انڈسٹری بہتر نہیں ہو سکتی ۔ انکا کہنا تھا کہ چند مفاد پرست لوگ فلم انڈسٹری کی تباہی کے ذمے دار بن رہے ہیں۔
Load Next Story