موسیقی کی تاریخ لیجنڈ گلوکاروں کے بغیر مکمل نہیںشبانہ کوثر

 پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کے بعد میلوڈی گیتوں نے فنکاروں کو شہرت دی

 پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کے بعد میلوڈی گیتوں نے فنکاروں کو شہرت دی ۔ فوٹو : فائل

گلوکارہ شبانہ کوثر نے کہاہے کہ پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کے بعد سب سے زیادہ میلوڈی گیتوں نے فنکاروں کو شہرت کی بلندی تک پہنچایا،پاکستان کے نامور لیجنڈ گلوکاروں کے خوبصورت گیت آج بھی صدا بہار ہیں، جب بھی انھیں سنا جائے وہ ان میں وہی تازگی محسوس ہوتی ہے جو آج سے کئی سال پہلے موجود تھی۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کے دوران کیا۔ شبانہ کوثر کا کہنا تھاکہ مشرقی موسیقی پاکستان کی پہچان ہے، یہ تاثر درست نہیں ہے فنکاروں کو تربیت فراہم نہیں گئی یا انھیں سیکھنے کا موقع نہیں ملا ،موسیقی کا شعبہ بغیر سیکھے اور تربیت کے مکمل نہیں ہوتا، ہمارے اساتذہ کی وجہ سے گائیکی سے تعلق رکھنے والوں کو عزت ملی ہے،برصغیر کی موسیقی کی تاریخ لیجنڈ گلوکاروں کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔

انھوں نے کہا میں نے اپنے سینئر سے سیکھا ہے وہ میرے رول ماڈل ہیں، انھوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے، جب تک ہم سینئر کا احترام نہیں کری گے،کبھی ترقی نہیں کرسکتے،انھوں نے کہا فلموں اور ٹیلی ویژن پر جو بھی کام کیا ہے اس میں میری فیملی نے مجھے سب سے زیادہ سپورٹ کیا،میلوڈی گیت میری آج بھی اولین ترجیح ہیں کیونکہ اس کی گائیکی میں بہت مٹھاس محسوس ہوتا ہے۔
Load Next Story