ڈیرہ اسماعیل خان سے 3 دہشت گرد گرفتار بارودی مواد برآمد
دہشت گردوں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اور یہ بھتہ خوری اور دہشت گردی کی 50 وارداتوں میں مطلوب ہیں، سی ٹی ڈی
کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کوٹلی امام حسین میں ناکہ بندی کے دوران مصدقہ اطلاعات پرکارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے 5 کلوگرام بارود ، دھماکوں میں استعمال ہونے والی بارودی تاریں اور اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتارکیے گئے دہشت گردوں کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اور یہ ملزمان بھتہ خوری اور دہشت گردی کی 50 وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ دہشت گردوں کو نا معلوم جگہ پر منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔