کراچی میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

پابندی کا اطلاق آج رات 10 بجے سے ہوگا جو 3 دسمبر کی رات 12 بجے تک نافذ رہے گی

پابندی کا اطلاق آج رات 10 بجے سے ہوگا جو 3 دسمبر کی رات 12 بجے تک نافذ رہے گی، فوٹو:فائل

شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق آج رات 10 بجے سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کےمطابق ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق آج رات 10 بجے سے ہوگا جو 3 دسمبر کی رات 12 بجے تک نافذ رہے گی جب کہ پابندی سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، بزرگ، خواتین، صحافی اور بچے مستثنیٰ ہوں گے۔


دوسری جانب صوبائی محکمہ داخلہ نے چہلم کے موقع پر موبائل سروس بھی بند رکھنے کی سفارش کی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x3gey37_pillion-riding-ban-in-karachi-for-3-days_news
Load Next Story