امریکا کا عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان

عراق میں تعینات خصوصی فوجی دستوں کو داعش کے خلاف آزادانہ کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، امریکی وزیر دفاع

عراق میں تعینات خصوصی فوجی دستوں کو داعش کے خلاف آزادانہ کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے، امریکی وزیر دفاع، فوٹو: فائل

KARACHI:
امریکا نے جنگجو تنظیم داعش کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے باعث عراق میں خصوصی فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا کہ جنگجو تنظیم داعش کی دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کے باعث امریکا عراق میں مقامی فورسز کی مدد کے لیے خصوصی فوجی دستے تعینات کررہا ہے جنہیں شام میں بھی کسی بھی طرح کی یکطرفہ فوجی کارروائی کرنے کی اجازت ہوگی۔ ایشٹن کارٹر کے مطابق عراق میں تعینات خصوصی فوجی دستوں کو جنگجو تنظیم داعش کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے اور ان کی قید میں موجود مغویوں کی رہائی کے لیے آزادانہ کارروائی کے اختیارات حاصل ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا کی سربراہی میں 65 ممالک کا اتحاد جنگجو تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی میں مصروف ہے جب کہ برطانوی پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں بھی داعش کے خلاف حصہ لینے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
Load Next Story