نیپرا نے بجلی میں1روپے 81 پیسے یونٹ کمی کی منظوری دے دی

قیمتوں میں کمی کا ریلیف اگلے ماہ کے بلوں میں صارفین کو دے دیا جائے گا

قیمتوں میں کمی کا ریلیف اگلے ماہ کے بلوں میں صارفین کو دے دیا جائے گا:فوٹو: فائل

نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی نیپرا نے بجلی کی قیمت میں1روپے 81 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے۔


قیمتوں میں کمی کا ریلیف کے الیکٹرک اور300یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے علاوہ ملک بھر کے صارفین کو ملے گا، منگل کو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق درخواست کی نیپرا ہیڈکوارٹر میں سماعت ہوئی۔

نیپرا نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1روپے82 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی، قیمتوں میں کمی کا ریلیف اگلے ماہ کے بلوں میں صارفین کو دے دیا جائے گا، نیپرا حکام کے مطابق قیمتوں میں کمی کاریلیف کراچی الیکٹرک اور 300 سے کم بجلی والے صارفین کو نہیں دیا جائے گا۔
Load Next Story