نوازمودی غیررسمی ملاقات خفیہ معاہدے کاحصہ ہے بھارتی صحافی
دونوں نے کھٹمنڈومیں خفیہ ملاقات کی تھی، اسٹیل میگنٹ سجن جندال پیغام رساں تھے، برکھادت
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نے کھٹمنڈومیں خفیہ ملاقات کی تھی۔
دونوں وزرائے اعظم کی خفیہ ملاقات کا انکشاف بھارتی صحافی برکھادت نے کیا جبکہ پاکستان کے دفترخارجہ نے بھارتی صحافی برکھادت کے دعوے کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ برکھا دت نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف اور نریندر مودی نے سارک کانفرنس میں صرف ہاتھ ملایا تاہم سائیڈ لائن پرخفیہ ملاقات بھی کی تھی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان خفیہ پیغام رساں بھارت کے اسٹیل میگنٹ سجن جندال تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بھارت کے مسائل پر ہونیوالی بات چیت میں حائل رکاوٹوں پر گفتگو کی۔ دہلی میں پہلی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کی لگامیں اپنے ہاتھ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ دہلی میں دونوں رہنماؤں نے فیصلہ کیا تھا کہ بین الاقوامی کانفرنسوں میں جہاں مناسب ہوا غیررسمی ملاقات ہو گی۔