پاکستان میں روئی کی کھپت 10فیصدکم ہوگیآئی سی اے سی

پاکستان میں روئی کی کھپت 10 فیصد کی کمی سے 2.2ملین ٹن تک محدود ہونے کا خدشہ ہے۔

پاکستان میں روئی کی کھپت 10 فیصد کی کمی سے 2.2ملین ٹن تک محدود ہونے کا خدشہ ہے۔ فوٹو : فائل

انٹرنیشنل کاٹن ایڈوائزری کمیٹی (آئی سی اے سی) نے سیزن کے لیے روئی کی عالمی کھپت کے ابتدائی جائزے پر نظرثانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سیزن میں روئی کی دنیا میں کھپت 24.4ملین ٹن رہے گی جو سیزن 2014-15 سے1 فیصد زائد ہے۔


آئی سی اے سی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پولیسٹر اور روئی کی قیمتوں میں فرق کم ہونے اور روئی کی مقامی قیمتوں میں کمی کے باوجود چین میں روئی کی کھپت 7.3ملین ٹن تک گرنے کا امکان ہے جبکہ بھارت میں کھپت 3فیصد کے اضافے سے 5.5ملین ٹن رہے گی تاہم پاکستان میں روئی کی کھپت 10 فیصد کی کمی سے 2.2ملین ٹن تک محدود ہونے کا خدشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین کی جانب سے طلب میں کمی کے علاوہ توانائی بحران، مہنگی توانائی اور بلند ٹیکسز نے پاکستان میں پیداواری لاگت میں نمایاں حد تک اضافہ کردیا ہے۔ جس سے کئی ٹیکسٹائل ملیں اپنے آپریشنز محدود کرنے پر مجبور ہو گئی ہیں اور بعض کیسز میں ملیں مکمل طور پر بند بھی ہوئی ہیں تاہم پاکستان میں روئی کی پیداوار 1.9ملین ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیاگیا ہے۔ رپورٹ میں ترکی کی کھپت میں 5فیصد کے علاوہ بنگلہ دیش اور ویتنام میں کم لاگت اور حوصلہ افزا سرکاری پالیسیون کے باعث کھپت بالترتیب 10 اور 20فیصد بڑھنے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔
Load Next Story