اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں نومبر میں 16 فیصد گر گئیں
قیمتیں گزشتہ سال سے 18 فیصد کم، اناج نرخ اکتوبر کے مقابلے میں 2.3 فیصد نیچے
ISLAMABAD:
اشیائے خوراک کی عالمی قیمتیں اکتوبر سے نومبر میں 1.6 فیصد گرگئی تاہم گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں قیمتیں 18 فیصد کم ہیں.
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک وزراعت (ایف اے او) سے ملنے والی ای میل کے مطابق نومبر میں چینی کے سوا تمام غذائی اشیا کی قیمتوں میں کمی آئی، مجموعی طور پر خوراک کی عالمی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر 1.6 اور سالانہ بنیادوں پر 18 فیصد کمی آئی، امریکا میں بہتر پیداوار اور دیگر عوامل کے باعث اناج کے نرخ 2.3فیصد نیچے آگئے جبکہ پکانے کے تیل کی قیمتں 3.1 فیصد کم ہو گئیں، ڈیری پرائسزمیں 2.9فیصد کمی ہوئی۔
گوشت کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی تاہم چینی کی قیمتیں مسلسل تیسرے ماہ بھی بڑھ گئیں۔ علاوہ ازیں ایف اے او کے سیریل سپلائی اینڈ ڈیمانڈ بریف کے مطابق اناج کی عالمی پیداوار 1.3 فیصد کمی سے 2.527 ارب ٹن اور استعمال 1فیصد اضافے سے 2.529 ارب ٹن رہے گا۔