مصرکے دارالحکومت قاہرہ میں نائٹ کلب پرحملہ 18 افراد ہلاک

نائٹ کلب انتظامیہ نے حملہ آور کو کچھ روز قبل ہی نوکری سے برطرف کیا تھا،حکام

نائٹ کلب انتظامیہ نے حملہ آور کو کچھ روز قبل ہی نوکری سے برطرف کردیا تھا،حکام. فوٹو:فائل

مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے نائٹ کلب میں سابق ملازم کے حملے میں 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت قاہرہ کے مرکزی علاقے اگوزا میں واقع ایک ہوٹل پرحملہ آور نے پیٹرول بم سے حملہ کردیا جب کہ ہوٹل کے تہہ خانے میں نائٹ کلب بھی تھا، حملے کے نتیجے میں وہاں موجود 18 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق ہلاکتیں جل کراوردم گھنٹے سے ہوئیں جب کہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کرتے ہوئے انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق حملہ آور ہوٹل کا سابق ملازم تھا جسے نوکری سے حال ہی میں برطرف کیا گیا تھا جس نے اشتعال میں آکرمنظم طریقے سے حملہ کیا۔
Load Next Story