ریاست کا کام انصاف فراہم کرنا ہے چیف جسٹس آف پاکستان
عوام کو وکلا اور ججز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں، جسٹس انور ظہیر جمالی کا تقریب سے خطاب
ANTAKYA:
چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا ہے کہ پاکستانی معاشرہ بنیادی طور پر مذہبی اقداررکھتا ہے اور ریاست کا کام انصاف فاہم کرنا ہے۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ آئین عدلیہ کو مکمل تحفظ فراہم کرتا ہے جب کہ عوام کو وکلا اور ججز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں لہٰذا وکلا اور ججوں کو عوامی امنگوں پرپورا اترنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری قانون کی تعلیم آج کل کے چیلنجز کے لیے کافی نہیں کیونکہ قانونی تعلیم کی بنیاد انتہائی فرسودہ اصولوں پررکھی گئی ہے جب کہ ہمارا لیگل ڈرافٹنگ کا معیار بھی نہایت کمزور اور فرسودہ ہے۔
جسٹس انورظہیرجمالی نے کہا کہ پاکستانی معاشرہ بنیادی طورپرمذہبی اقداررکھتا ہے اور ریاست کا کام انصاف فراہم کرنا ہے جب کہ اسلام بھی معاشرے میں انصاف کی فراہمی پرزور دیتا ہے۔