اسکاٹ لینڈ شرمیلا ٹیگور کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا

شرمیلا ٹیگور کو آرٹس میں ڈاکٹریٹ کی یہ ڈگری بھارتی سنیما میں ان کی خدمات کے پیش نظر دی گئی۔

ڈگری کے ساتھ ساتھ بھارتی سنیما کے 100 سال مکمل ہونے کی بھی بے حد خوشی ہے، سابق اداکارہ فوٹو: آئی اے این ایس

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

شرمیلا ٹیگور کو آرٹس میں ڈاکٹریٹ کی یہ ڈگری بھارتی سنیما میں ان کی خدمات کے پیش نظر اسکاٹ لینڈ کی ایڈنبرگ نیپیئر یونیورسٹی کی جانب سے دی گئی۔


اس موقع پر شرمیلا ٹیگور کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ انہیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی سنیما نہ صرف دنیا بھرمیں مقبول ہے بلکہ ثقافت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

شرمیلا ٹیگور کا کہنا تھا کہ انہیں ڈگری کے ساتھ ساتھ بھارتی سنیما کے 100 سال مکمل ہونے کی بھی بے حد خوشی ہے۔

ایڈنبرگ نیپیئر یونیورسٹی کے پرنسپل اور وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ شرمیلا ٹیگور کا فنی کریئر بہت شاندار رہا ہے اور ان کی فلموں کو پوری دنیا میں پسند کیا گیا۔
Load Next Story