ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پی سی بی نے 15رکنی ٹیم کو حتمی شکل دیدی

کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ کے علاوہ وکٹ کیپر کامران اکمل،...

کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ کے علاوہ وکٹ کیپر کامران اکمل، عبدرزاق اور عمران نظیر کی ڈیڑھ سال بعد واپسی متوقع ہے۔ فوٹو رائٹرز

آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہواجس میں 15 رکنی ٹیم کو آج حتمی شکل دے دی گئی ہے

چیف سلیکٹر اقبال قاسم کی صدارت میں اجلا س نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا۔ کپتان مصباح الحق اور محمد حفیظ کے علاوہ کوچ واٹ مور نے بھی خصوصی شرکت کی۔سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف سیریز میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر رائے لی جبکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز اور ورلڈکپ کے لیے بیس کھلاڑیوں کی فہرست پر تبادلہ خیال ہوا۔


ذرائع کے مطابق تیرہ کھلاڑیوں کی سری لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کےباعث یواے ای روانگی سے پہلے ٹیم کیمپ نہیں لگایا جائےگا۔ پی سی بی کی سینٹرل ایگزیکٹو کميٹی کا اجلاس بھی ہوا جس کی صدارت چیئرمین ذکا اشرف نے کی اورمستقبل کا لائحہ عمل طے کیا۔

مصباح الحق اور محمد حفیظ کے علاوہ وکٹ کیپر کامران اکمل، عبدرزاق اور عمران نظیر کی ڈیڑھ سال بعد واپسی متوقع ہے۔ ناصر جمشید، عمر اکمل اور اسد شفیق بیٹسمین جبکہ عمر گل ، محمد سمیع ، سعید اجمل اور رضا حسن بولرز منتخب۔ آل راؤنڈر شاہد آفریدی، عبدرزاق، شیعب ملک، سہیل تنویر اوریاسر عرفات بھی ٹیم کا حصہ ہونگے ۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹیم کی حتمی فہرست جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اگست ہے۔
Load Next Story