موبائل فون امارت یا غربت  کاراز فاش کرسکتا ہے

افریقہ کے بڑے حصے میں دوسرے ترقی پذیر ملکوں کی طرح غربت کے صحیح اعداد و شمار جمع کرنا خاصا مشکل ہے

افریقہ کے بڑے حصے میں دوسرے ترقی پذیر ملکوں کی طرح غربت کے صحیح اعداد و شمار جمع کرنا خاصا مشکل ہے۔:فوٹو: فائل

KARACHI:
ترقی پذیر ملکوں میں غربت اور دولت کے محل وقوع کے بارے میں معلومات فون کے ریکارڈز سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔


یہ بات ایک نئی اسٹڈی سے معلوم ہوئی ہے جو روانڈا افریقہ میں کی گئی اور جس کی ماحا صل رپورٹ سائنس جرنل میں شایع ہوئی ہے۔اس سلسلے میں کی جانے والی اسٹڈی کے ایک مصنف اور واشنگٹن یونیورسٹی کے ڈیٹا سائنٹسٹ جوشوا بلومن اسٹاک نے کہا کہ سیل فونز غربت اور دولت کی جغرافیائی تقسیم کا پتہ چلانے کے لیے ایک مفید پالیسی انسٹرومینٹ ثابت ہوسکتے ہیں۔ انھوں نے اور ان کے ساتھیوں نے کروڑوں نامعلوم رابطوں کے اعداد و شمار پر انحصار کیا جس میں یہ تفصیل شامل تھی کہ کالز کب کی اور رسیو کی گئیں اور ان کی طوالت کتنی تھی ۔

واضح رہے کہ افریقہ کے بڑے حصے میں دوسرے ترقی پذیر ملکوں کی طرح غربت کے صحیح اعداد و شمار جمع کرنا خاصا مشکل ہے۔
Load Next Story