افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور جھڑپوں سے 3پاکستانی طالبان اور12شہری ہلاک
مرنے والوں میں بچے بھی شامل، امریکا میں روسی طالبان جنگجو کو افغان فورسز پر حملے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی
KARACHI:
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اورجھڑپوں میں 3 پاکستانی طالبان اور12 شہری ہلاک ہوگئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑمیں امریکی ڈرون حملے میں 3 پاکستانی طالبان مارے گئے۔ صوبائی حکام نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ حملہ ضلع چھپادارا کے علاقے ناکورا میں کیا گیا، حملے میں شہریوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دریں اثنا صوبے وردک میں مارٹرحملے میں بچوں سمیت 12 شہری جاں بحق اور6 زخمی ہو گئے۔
صوبائی کونسل کے سیکریٹری شریف اللہ ہوتک نے بتایا کہ واقعہ ضلع سید آباد میں ڈنڈوکئی گاؤں میں ایک مسجد کے قریب پیش آیا، مارٹر گولہ سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان لڑائی کے دوران گرا۔ علاوہ ازیں امریکا میں طالبان میں شامل ہونیوالے سابق روسی ٹینک کمانڈرکو امریکی اور افغان فورسز پر 2009 میں ناکام حملہ کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔
55 سالہ آئرک الگزحمیدالعین کو واشنگٹن میں عمرقید کے علاوہ 30 سال کی سزاسنائی گئی۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے امریکی ہیلی کاپٹرز کو گرانے اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار استعمال کرنے کی سازش کی۔