تحریک انصاف کے رہنما کی نشاندہی پرپولنگ عملے کے 3 جعلی اہلکارگرفتار

علی زیدی نے عملے سے پوچھ گچھ کی تو چاروں افراد اپنی شناختی دستاویز دکھانے میں ناکام رہے۔

علی زیدی نے عملے سے پوچھ گچھ کی تو چاروں افراد اپنی شناختی دستاویز دکھانے میں ناکام رہے۔ فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی نشاندہی پر سولجر بازار میں قائم پولنگ اسٹیشن سے رینجرز نےعملے کے 3 جعلی افراد کو حراست میں لے لیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اپنا ووٹ کاسٹ کرنے سولجر بازار پہنچے تو انہوں نے عملے کے گلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کارڈ سے متعلق دریافت کیا جس پر پولنگ اسٹاف اپنی شناختی دستاویزظاہرکرنے میں ناکام رہا جب کہ عملے کے چاروں اہلکاروں کے پاس موجود دستاویز پر الیکشن کمیشن کی مہر بھی نہیں تھی جس کی نشاندہی پر رینجرز نے چاروں افراد کو پولنگ اسٹیشن سے باہرنکال دیا اور پوچھ گچھ شروع کردی اوراپنی درست شناخت نہ کرانے پر رینجرز نے عملے کے تینوں اہلکاروں کو موقع پر ہی 3 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

Load Next Story