حکومت نے امیر طبقے کے زیر استعمال پرتعیش اشیا پر ٹیکس لگایا اسحاق ڈار
نئے اضافی ٹیکس سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ
ISLAMABAD:
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ حکومت نے صرف ان اشیا پر ٹیکس لگایا جو امیر طبقہ استعمال کرتے ہیں لہٰذا اس سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت 40 ارب روپے کی کمی کی وصولی کو پورا کررہی ہے اس کے لیے اٹھائے گئے اقدامات درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے 350 ایسی پرتعیش اشیا پر ریگولٹری ڈیوٹی عائد کی جو امیر طبقہ استعمال کرتا ہے لہٰذا اس سے عام آدمی متاثر نہیں ہوگا جب کہ حالیہ اضافی ٹیکسز کے نفاذ سے زرمبادلہ کی بچت میں بھی مدد ملے گی۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2 سال میں ٹیکس دہند گان کی تعاد میں 3 لاکھ کا اضافہ ہوا ہے جس کےبعد ٹیکس دہند گان کی تعداد 10 لاکھ ہوگئی ہے اوررواں سال نومبر میں ٹیکس وصولی میں 28 فیصد اضافہ ہوا جو ایف بی آر کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے صنعتی اور مجموعی قومی پیداوار میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔