اصغرخان کیس کی ایف آئی اے تحقیقات کرے تو اعتراض نہیں نواز شریف
یونس حبیب کو پیپلز پارٹی کے علاوہ سب نام یاد ہیں ، نواز شریف
مسلم لیگ(ن) کے صدرنواز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کےحکم پرایف آئی اےاصغرخان کیس کی تحقیقات کرے تو انہیں اس پرکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ انہوں نےکبھی آئی ایس آئی سے پیسےنہیں لئے اورمجھے یہ بھی یاد نہیں کہ وہ کبھی یونس حبیب سے ملے بھی ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونس حبیب مجرمانہ ریکارڈ کا حامل شخص ہے جس کی کہی باتیں قابل بھروسہ نہیں۔
نوازشریف نے کہا کہ یونس حبیب کو پیپلز پارٹی کے علاوہ سب نام یاد ہیں اور وہ یونس حبیب کے الزامات کے خلاف عدالت جانے پر غور کررہے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کے صدرنے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں اورعدالتی فیصلے کے مطابق ایف آئی اے اصغر خان کیس کی تحقیقات کرے تو بھی انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔