عمران خان کی تبدیلی کے دعوے دھرے رہ گئےآج دورہ کراچی ملتوی
عمران خان آئندہ چندروزمیں کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں،ذرائع
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے کراچی میں تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کے بعدعمران خان نے اپناآج کادورہ کراچی ملتوی کردیاہے ،تبدیلی کے دعوے دارعمران خان نے گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے دوران یہ اعلان کیاتھاکہ وہ آجکوکراچی کادورہ کرکے جیت کاجشن منائیں گے،پی ٹی آئی کے ذرائع کاکہنا ہے کہ ایم کیوایم پرتنقید برائے تنقیدکرنے والے عمران خان کواس وقت ایک بڑاسیاسی دھچکا لگا ہے۔
جب انھیں یہ اطلاع ملی کہ تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے آرگنائزرعلی زیدی بھی ہارگئے،ایم کیوایم کی واضح اکثریت سامنے آنے کے بعدعمران خان نے اپنادورہ کراچی ملتوی کردیاہے۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے کراچی میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے،جس میں الیکشن کے رزلٹ کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،اورشکست کی وجوہ پربھی غورکیاجائے گاپی ٹی آئی کے ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان آئندہ چندروزمیں کراچی میں تنظیمی سیٹ اپ میں تبدیلی بھی کرسکتے ہیں۔