صدر زرداری کی ہدایت پر ملالہ کو ہر سہولت فراہم کی جارہی ہے رحمان ملک

ملالہ نے بات چیت بھی شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گی، وزیر داخلہ

ملالہ نے بات چیت بھی شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گی، وزیر داخلہ فوٹو: ثناء/فائل

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ملالہ یوسف زئی کو صدر زرداری کی ہدایت پر ہر طبی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور اب ان کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے۔


برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال میں زیر علاج ملالہ یوسف زئی کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملالہ کی طبعیت پہلے سے کافی بہتر ہے اور ہر نئے دن اس میں مزید بہتری آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ نے بات چیت بھی شروع کردی ہے اور جلد ہی وہ مکمل طور پر صحت یاب ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ 14 سالہ ملالہ یوسف زئی کو سوات میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد وہ پشاور اور راولپنڈی میں زیر علاج رہیں۔ بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لئے برطانیہ کے شہر برمنگھم میں بھجوایا گیا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story