فروغ امن کیلیے قوالی کی تقریبات بڑھائی جائیں سکندر بدر میانداد
دنیا بھر میں امن کا پیغام پہنچانے کے لیے حکومت فن قوالی پر خصوصی توجہ دے، سکندر بدر میانداد
لاہور:
معروف قوال سکندربدرمیانداد خاں نے کہا ہے کہ فن قوالی کے فروغ اورامن کا پیغام پوری دنیا تک پہنچانے کے لیے حکومت کودیگرشعبوں کی طرح اس شعبے پربھی خاص توجہ دینی چاہیے۔
قوالی کے ذریعے اس خطے میں بزرگان دین نے اسلام کا پیغام لوگوںتک پہنچایا' اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔ سکندرمیانداد نے ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا فن قوالی میں بزرگان دین اورصوفیا کرام کا کلام پیش کیا جاتاہے جوصرف امن، دوستی اوربھائی چارے کا پیغام دیتا ہے اس لیے ضروری ہے کہ فن قوالی کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے تاکہ ملک اوربیرون ممالک سجنے والی محافل سے زیادہ لوگ مستفید ہوں اور پاکستان کا مثبت پہلو سامنے آسکے۔