اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکزتاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے، زلزلہ پیما مرکز

ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکزتاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملکی بالائی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں اور گلگت بلتستان میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے جب کہ زیرزمین اس کی گہرائی 88 کلومیٹرتھی۔

جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، چارہ سدہ، صوابی، سوات، چترال، شانگلہ، لوئر دیر، مالاکنڈ، چلاس اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد لوگ گھروں سے باہرنکل آئے۔
Load Next Story