برطانیہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال سیکڑوں گھر پانی میں ڈوب گئے

متاثرہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں نےتباہی مچائی جس سے ایک لاکھ سےزائد گھر اور سیکڑوں کاروباری مراکزبجلی سےمحروم ہوگئے

متاثرہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں نےتباہی مچائی جس سے ایک لاکھ سےزائد گھر اور سیکڑوں کاروباری مراکزبجلی سےمحروم ہوگئے، فوٹو: ڈیلی اسٹار

لاہور:
برطانیہ میں طوفان ڈیس مونڈ نے تباہی مچادی اور شدید بارشوں کی وجہ سے کئی گھر پانی میں ڈوب گئے جب کہ سیلابی صورتحال کے باعث سیکڑوں لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ڈیس مونڈ کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں اور آندھی نے ہزاروں گھروں، کاروباری مراکز کو بری طرح متاثر کیا ہے جس کی وجہ سے کئی اہم شاہرائیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہے جبکہ سیلابی پانی میں ڈوب جانے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق کمبریا اور شمال مشرقی انگلینڈ کے حصے بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں کئی قصبے اور دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں جب کہ برطانوی محکمہ موسمیات نے اس ہفتے مزید شدید بارشوں اور آندھی کی پیش گوئی کی ہے۔




ریسکیو حکام کاکہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں طوفانی ہواؤں نے تباہی مچائی جس سے ایک لاکھ سے زائد گھر اور 2500 کاروباری مراکز بجلی سے محروم ہوگئے جب کہ سیکڑوں گھروں کو پانی کی سپلائی بھی متاثر ہوئی تاہم جہاں بجلی کی بحالی کا کام جاری ہے۔



برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں کے لیے ریسکیو کاموں کے لیے مزید امداد جاری کی جارہی ہے جب کہ وہ بھی ان علاقوں کا دورہ کریں گے۔

Load Next Story