ماحولیاتی اثرات سے بچاؤ کے لیے پاکستان کو 10ارب ڈالر درکار
پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے حوالے سے دنیاکے195ممالک میں سے 135ویں نمبر پر ہے،رپورٹ
پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کیلیے10ارب ڈالر درکار ہیں جبکہ ابھی تک عالمی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک کی طرف سے صرف4 لاکھ ڈالر دیے گئے ہیں۔
ماہرین نے پاکستان کیلیے موسمیاتی تبدیلیوں کو دہشت گردی سے بھی خطرناک قرار دیا ہے جن کے اثرات کا سامنا کرنے کیلیے حکومت نے ابھی تک سنجیدہ کوششیں شروع نہیں کی ہیں۔
وفاقی حکومت کی طرف سے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے تشکیل دی گئی ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے حوالے سے دنیاکے195ممالک میں سے 135ویں نمبر پر ہے لیکن عالمی سطح پر درجہ حرارت میں اضافے سے جو ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے ان میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے اور پاکستان پر ان تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔