حق پرست قیادت عوام کی خدمت اولین فرض سمجھتی ہے رضا ہارون

قائد تحریک نے 98 فیصد عوام کے جائز حقوق کی جس جدو جہدکا آغاز کیا تھا وہ آج بھی جاری و ساری ہے، صوبائی وزیر

قائد تحریک نے 98 فیصد عوام کے جائز حقوق کی جس جدو جہدکا آغاز کیا تھا وہ آج بھی جاری و ساری ہے، صوبائی وزیر (فوٹو : ایکسپریس )

حق پرست صوبائی وزرا رضا ہارون، زبیر احمد خان، ایم کیو ایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی ، حیدرآباد کے جوائنٹ زونل انچارج نوید شمسی و دیگر ذمے داران نے اراکین اسمبلی صلاح الدین، سہیل یوسف، اکرم عادل اور سید وسیم حسین کے ہمراہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔


شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے عوام نے ہمیشہ قائد تحریک الطاف حسین پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے، الطاف حسین کی خصوصی دلچسپی اور ذاتی کاوشوں کی بدولت آج حیدرآباد کا شمار ترقی یافتہ شہروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس شہر کے باسیوں کی خدمت کو فرض سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے 98 فیصد عوام کے جائز حقوق کی جس جدو جہدکا آغاز کیا تھا وہ آج بھی جاری و ساری ہے اور ملک بھر کے عوام ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم پر جمع ہو رہے ہیںجو عوامی انقلاب کی نوید ہے۔
Load Next Story