بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ وزیراعظم نے ثنااللہ زہری کو اسلام آباد طلب کرلیا
وزیراعظم نوازشریف وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور حاصل بزنجو سے بھی اکٹھے ملاقات کریں گے
BUDAPEST:
بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کا معاملہ حل کرنے کے لیے وزیراعظم نے نواب ثنااللہ زہری کو اسلام آباد طلب کرلیا جہاں دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی اس مسئلے پر مشاورت کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے بلوچستان میں (ن) لیگ کے صوبائی صدر نواب ثنااللہ زہری کو فون کیا جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعظم نے نواب ثنااللہ زہری کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے معاہدہ مری کے مطابق بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے معاملے کو حل کرنے کے لیے ثنااللہ زہری کو اسلام آباد طلب کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ اور حاصل بزنجو سے اکٹھے ملاقات کریں گے جب کہ اس دوران دیگر بلوچ رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پشتونخوا میپ کے رہنما محمود اچکزئی سے ملیں گے اور وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ سے بھی بلوچستان کے مسئلے پر مشاورت کریں گے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار اس دوران وزیراعظم کی معاونت کریں گے اور دیگر بلوچ رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے بلوچستان کے مسئلے پر کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جس میں وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید اور آصف کرمانی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ معاہدہ مری کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک کے منصب کی مدت ختم ہوچکی ہے جس کےبعد ان کی جگہ نواب ثنااللہ زہری کو یہ عہدہ سنبھالنا تھا۔