بھارت میں معمولی کشیدگی کے بعدحالات مستحکم ہیںرضامراد
جب پاکستان آتا ہوں تووہاں بھی لوگوں کی چاہت ، محبت اورخلوص کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہوجاتا ہے، رضامراد
بالی ووڈ اداکاررضا مراد نے کہا ہے کہ بھارت میں حالات مستحکم ہیں اورمعمولی کشیدگی کے بعد اب معمولات زندگی اپنی روٹین پرآچکے ہیں۔ لوگ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہے ہیں اورکسی قسم کا تناؤبھی دیکھنے میں نہیں آ رہا۔ ان خیالات کا اظہاررضا مراد نے '' ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے کہا کہ روزمرہ کی زندگی میں کبھی کبھار کچھ واقعات ایسے رونما ہوتے ہیں کہ جن سے فائدہ اٹھانے کے لیے مخالفین اپنا منفی کردارادا کرتے ہیں لیکن سمجھداری اسی میں ہے کہ جلد معاملات کو سدھارلیا جائے۔ جہاں تک بات میری ہے تومیں معمول کے مطابق اپنے پروجیکٹس میں کام کررہا ہوں۔
میں ممبئی میں رہتاہوں اور بھارت کے دوردراز علاقوں میں شوٹنگ کے لیے جاتا ہوں۔ جہاں بھی جاتا ہوں لوگ بے حد پیار کرتے ہیں ان کی چاہت دیکھ کراکثرمیری آنکھیں نم ہوجاتی ہیں۔ اسی طرح میں جب پاکستان آتا ہوں تووہاں بھی لوگوں کی چاہت ، محبت اورخلوص کو لفظوں میں بیان کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ میرا دل چاہتا ہے کہ میں سال میں دو سے تین مرتبہ ضرور پاکستان جاؤں لیکن اپنی فنی مصروفیات کی وجہ سے ایساممکن نہیں ہوپاتا۔