کیلیفورنیا فائرنگ تاشفین 2013 میں بھارت گئی تھی سعودی عرب

سعودی عرب میں زیادہ وقت نہیں گزارا، صرف دومرتبہ سعودیہ آئی،ترجمان وزارت داخلہ

سعودی عرب میں زیادہ وقت نہیں گزارا، صرف دومرتبہ سعودیہ آئی،ترجمان وزارت داخلہ: فوٹو : فائل

سعودی عرب نے ان دعووں کی تردیدکی ہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے معذوروں کے مرکزمیں فائرنگ کرنے والی خاتون تاشفین ملک نے سعودی عرب میں زیادہ وقت گزارا ہے۔


نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجرجنرل منصور ترکی نے کہا ہے کہ تاشفین ملک نے دو مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا۔ 2008میں اپنے والد سے ملنے کے لیے وہ پاکستان سے سعودی عرب آئی اورملک جانے سے پہلے 9ماہ یہاں قیام کیا اس کے بعد 8 جون 2013میں پاکستان سے آئیں اور6 اکتوبرکواسی سال بھارت روانہ ہو گئیں ۔

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تاشفین کا پورا نام تاشفین ملک ولدگلزار احمد ملک ہے اوران کے دفتر کونہیں معلوم کہ آیاان کے والد ابھی سعودی عرب میں ہیں یانہیں۔
Load Next Story