دہشت گردی کے خاتمے کیلئےخطے کے ملکوں کو تدبر سے کام لینا ہوگاسشماسوراج
افغانستان کو قبائلیوں سے نہیں بلکہ دہشت گردی سے خطرہ ہے، بھارتی وزیر خارجہ
بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ افغانستان سےدہشت گردی کے خاتمے کے ہم سب کی ذمہ داری ہے اور اس کے لئے خطے کے ملکوں کو تدبر اور پختگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب کے دوران سشما سوراج نے کہا کہ افغانستان میں جمہوریت قدم جمارہی ہے لیکن اسے اہم داخلی مسائل کا سامنا ہے، حالیہ دنوں میں افغانستان میں دہشت گردی بڑھی ہے، ملک سے دہشت گردی اور انتہا پسندی ختم کرنا افغانستان کی ذمے داری ہے۔
سشما سوراج کا کہنا تھا کہ افغانستان کو قبائلیوں سے نہیں بلکہ دہشت گردی سے خطرہ ہے،افغان عوام اورسیکیورٹی فورسزکا کردارقابل تعریف ہے،دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کرنے پرافغان عوام کوسلام پیش کرتے ہیں، افغانستان سےدہشت گردی کا خاتمہ ہم سب کی ذمہ داری ہے، خطے کے ملکوں کو تدبر اور پختگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا، بھارت افغانستان میں امن و استحکام میں تعاون کے لیے تیار ہے،اقتصادی ترقی کے سوا افغانستان میں امن کا کوئی راستہ نہیں۔ بھارت علاقائی تجارت کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے، اسی لئے افغانستان کی مصنوعات کی ترسیل کے لئے کردار ادا کررہا ہے۔