بھارت کے پارٹ ٹائم اسپنر شیکر دھون کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

آئی سی سی نے شیکر دھون کو نوٹس جاری کرتے 14 روز میں بولنگ ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شیکر دھون نے 3 اوورز کرائے تھے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
آئی سی سی نے بھارت کے پارٹ ٹائم اسپنر شیکر دھون کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔


بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے بعد میچ ریفری کی جانب سے اپنی رپورٹ میں شیکر دھون کے بولنگ ایکشن کو مشکوک قرار دیا گیا۔ آئی سی سی نے شیکر دھون کو نوٹس جاری کرتے 14 روز میں بولنگ ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شیکر دھون نے 3 اوورز کرائے تھے۔
Load Next Story