نریندرمودی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلیے آئندہ سال پاکستان جائیں گے بھارتی میڈیا
گزشتہ 12 سال میں کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی آئندہ سال پاكستان ميں ہونے والی سارك سربراہ كانفرنس ميں شركت کریں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نریندر مودی آئندہ سال پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے جس کی تصدیق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کردی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 2016 میں پاکستان میں ہونے والی سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 12 سال میں کسی بھی بھارتی وزیراعظم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا جب کہ اس سے قبل سابق بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واچپائی نے 2004 میں سارک کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان آئے تھے۔