حصص مارکیٹ میں خریداری سے 229پوائنٹس کا اضافہ
انڈیکس33020 پربند،بیشترکمپنیوں کی قیمتیں اورمارکیٹ سرمایہ26 ارب 90 کروڑ روپے بلند،19کروڑ54 لاکھ حصص کے سودے
امریکی ڈالر کے مقابل روپے کی قدرمیں 3روز کے دوران 2 فیصد اضافے اور انسٹیٹیوشنز کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے کے سبب کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو ایک بارپھر تیزی کا رحجان غالب ہوگیا جس کے نتیجے میں طویل مزاحمت کے بعدانڈیکس کی33000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی۔
تیزی کے باعث58.85 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں26 ارب90 کروڑ17 لاکھ33 ہزار208 روپے کا اضافہ ہوگیا، ٹریڈنگ کے دوران بینکوں ومالیاتی اداروں، این بی ایف سیز، دیگر آرگنائزیشنز اور بروکرز کی جانب سے 44 لاکھ56 ہزار 666 ڈالر کا انخلا بھی کیا گیا لیکن اس کے باوجود کاروبارکے تمام دورانیے میں مارکیٹ مثبت زون میں رہی کیونکہ ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں کی جانب سے2 لاکھ12 ہزار468 ڈالر، مقامی کمپنیوں کی جانب سے74 ہزار698 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے29 لاکھ63 ہزار721 ڈالر اورانفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے12 لاکھ5 ہزار778 ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 228.55 پوائنٹس کے اضافے سے33020.26 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس175.83 پوائنٹس بڑھ کر 19384.26 ، کے ایم آئی30 انڈیکس395.75 پوائنٹس اضافے سے 15811.78 اور آل شیئراسلامک انڈیکس 107.89 پوائنٹس کے بڑھ کر 11610.52 ہوگیا۔
کاروباری حجم منگل کی نسبت 1.44 فیصد زائد رہا اور19 کروڑ54 لاکھ23 ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ 350 کمپنیوں تک محدود رہا جن میں206 کے بھاؤ میں اضافہ، 123 کے دام میں کمی اور21 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں باٹا پاکستان کے بھاؤ150 روپے بڑھ کر3150 اور فروز سنز لیب کے بھاؤ 51.42 روپے بڑھ کر1079.87 روپے ہوگئے جبکہ نیسلے پاکستان کے بھاؤ 415 روپے کم ہوکر7885 اور انڈس ڈائینگ کے بھاؤ55 روپے کم ہو کر 1045 روپے ہوگئے۔