بغیر اطلاع ڈی پورٹ 6 پاکستانی واپس برطانیہ بھجوا دیے گئے
وزیرداخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پورٹیز کے حوالے سے وضع طریقہ کار پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے، ایف آئی اے
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی ہدایت پر برطانیہ کی جانب سے بغیر کسی اطلاع اور سفری دستاویزات کے بھیجے گئے6 پاکستانی ڈیپورٹیز کو واپس برطانیہ بھیج دیا گیا۔
بدھ کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت نے بغیر اطلاع اور دستاویزات کے 6 پاکستانیوں کو پاکستان واپس بھیجا تھا جس پر ایف آئی اے نے ایکشن لیتے ہوئے 6 ڈی پورٹیز کو واپس اسی طیارے پر برطانیہ بھیج دیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق وزیرداخلہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پورٹیز کے حوالے سے وضع طریقہ کار پر سختی سے عمل کرایا جا رہا ہے۔ ان افراد کے پاس سفری دستاویزات بھی نہیں تھیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پاکستان نے یونان سے بھیجے گئے 30 ڈی پورٹیز کو بغیر دستاویزات کے بھیجنے پر طیارے سمیت واپس بھیج دیا تھا۔