رینجرز کا ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ
عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
سندھ رینجرز نے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما وسیم اختر کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران رینجرز پر بے بنیاد الزام لگایا جس سے ریاستی ادارے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا لہذا ان سے 50 کروڑ روپے دلوائے جائیں۔ عدالت نے ایم کیو ایم رہنما کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ وسیم اختر نے ٹی وی انٹرویو کے دوران الزام عائد کیا تھا کہ رینجرز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنوں سے قربانی کی کھالیں چھین لی تھیں۔