کالاباغ ڈیم منصوبہ کسی صورت قبول نہیں کرینگے شرجیل میمن
شریف برادران نے جھوٹ بولنے میں پی ایچ ڈی کررکھاہے،وہ اول درجے کے ضمیر فروش ہیں
صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے کہاہے کہ کالا باغ ڈیم جیسے ملک دشمن منصوبے کوتمام محب وطن قوتوں نے ردکردیاہے،ہم کالاباغ ڈیم منصوبے کوکسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے کیونکہ یہ ایک ملک دشمن منصوبہ ہے۔
جاری بیان میں انھوں نے کہاکہ تینوں صوبوں نے متفقہ قرارداد کے ذریعے کالاباغ ڈیم کے منصوبے کوردکردیاہے لیکن آج بھی جمہوریت دشمن قوتیںاس متنازع منصوبے کی آڑمیں اپناکھیل کھیل رہی ہیں،کالاباغ ڈیم کی آڑمیں سیاسی یتیم اپنی دکانیں چمکانے میں مصروف ہیں لیکن جس متفقہ جمہوری طریقے سے اس منصوبے کی مخالفت ہوئی توانھوں نے جمہوری طریقہ کارسے ہٹ کراس منصوبے کوہوادیناشروع کردیا۔
اس منصوبے کی آڑمیں مسلم لیگ(ن)سستی شہرت حاصل کرنے کیلیے گھٹیا حرکتیں کررہی ہے لیکن ان مسخروںکی یہ چال کامیاب نہیںہوگی کیونکہ پاکستان کے باشعورعوام اچھی اوربُری چیزمیں فرق اچھی طرح جانتے ہیں۔دریں اثناشرجیل انعام میمن نے کہاکہ شریف برادران نے جھوٹ بولنے میں اوراپنی بات کہہ کرمکرجانے میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی ہوئی ہے۔