مالی فائدے کی دھن پی سی بی کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہی محمد یوسف
بھارت سے سیریز کے لیے اتنی زیادہ فکرمندی کی وجہ کرکٹ نہیں آمدنی ہے، سابق کپتان قومی ٹیم
محمد یوسف کا کہنا ہے کہ مالی فائدے کی دھن پی سی بی کو چین سے نہیں بیٹھنے دے رہی۔
اپنے ایک انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کو کرکٹ کی بقا کے لیے ناگزیر قرار دینا کسی طور بھی درست نہیں، دونوں ممالک کئی سال تک باہمی سیریز نہیں کھیلے تو دنیائے کرکٹ پر کیا فرق پڑا، اب بھی نہیں کھیلیں گے تو کچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو مالی طور کوئی مسائل نہیں، بھاری تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمیں کی بھرمار ہے۔
محمد یوسف نے کہا کہ سینئر عہدیدار آسائشات سے فیضیاب ہوتے اور بیرون ملک سفر پر بے دردی سے خرچ کرتے ہیں، اگر ہم مالی طور پر کمزور ہوتے تو پی ایس ایل جیسا ایونٹ کیوں کرانے کا سوچتے، بھارت سے سیریز کے لیے اتنی زیادہ فکرمندی کی وجہ کرکٹ نہیں آمدنی ہے، بی سی سی آئی تاخیری حربوں سے پاکستان کیلیے پریشانی پیدا کررہا ہے۔