صدرپیوٹن کا روسی افواج کو شام میں کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے سخت کارروائی کا حکم
روسی افواج کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے اہداف کو مکمل طور پر تباہ کردیا جائے، ولادی میر پیوٹن
روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی افواج کو شام میں کسی بھی قسم کے ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شام میں دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں مصروف روسی افواج کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوج کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے کے خطرے کو روکنے کے لیے سخت ترین کارروائی کی جائے اور اس طرح کے اہداف جو روسی فوج کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوں انہیں فوراً مکمل طور پر تباہ کردیا جائے۔ روسی صدر کی جانب سے جاری ان احکامات میں کسی مخصوص خطرے کی نشاندہی نہیں کی گئی تاہم ترکی کی جانب سے روس کا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلاقات انتہائی کشیدہ ہیں۔
واضح رہے کہ روسی افواج شام میں جنگجو تنظیم داعش کے خلاف بر سرپیکار ہیں جب کہ گزشتہ دنوں روسی صدر نے شام میں موجود دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ایٹمی ہتھیار بھی استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔