وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا اپنے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان
کسی پشیمانی کے بغیرصوبائی حکومت سے جارہے ہیں اورنئے وزیراعلی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں،عبدالمالک بلوچ
وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ کسی پشیمانی کے بغیر صوبائی حکومت سے جارہے ہیں اور نئے وزیراعلی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہم ایک طاقت کے ساتھ حکومت میں آئے اور طاقت کے ساتھ جارہے ہیں، ملک اور صوبے کے لئے جو کرسکتے تھے وہ کیا اور اپنی ڈھائی سالہ مدت میں ہم نے بلوچستان میں عوام کی خدمت کی اور ہمیشہ میرٹ کا خیال رکھا اور صوبے سے کرپشن کے خاتمے کے لئے کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کو مزید استحکام دیں گے اور جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ نیشنل پارٹی کو منظم کیا جائے گا۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ مری معاہدے کے مطابق ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ آج وزیراعلی کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں اور وزیراعظم نواز شریف اور صوبے کے نئے وزیراعلی ثنااللہ زہری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود ہمیں وزارت اعلی دی گئی اور اپنی مدت کے دوران ہم نے الزام تراشی کی سیاست نہیں کی، اسی طرح سیاسی جماعتوں کو بردباری سے کام لینا چاہیئے، نیشنل پارٹی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لے کر چلے گی۔