کراچی آپریشن ہر صورت جاری رہے گا ڈی جی رینجرز سندھ

رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا

رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، فوٹو: فائل

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔


ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز ہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں رینجرز کے سیکٹر کمانڈرز، پولیس کے اعلیٰ حکام اور کراچی آپریشن میں شامل دیگر حساس اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی جب کہ اجلاس کے دوران کراچی میں دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ کراچی میں جاری آپریشن ہر صورت جاری رہے گا۔

Load Next Story