انٹرنیشنل میچزکا انعقاد الطاف حسین کی محمدعلی شاہ کومبارکباد

ان انٹرنیشنل میچوں کے انعقادسے پاکستان کاسوفٹ اوربہترامیج دنیا کے سامنے آیاہے,الطاف حسین

ان انٹرنیشنل میچوں کے انعقادسے پاکستان کاسوفٹ اوربہترامیج دنیا کے سامنے آیاہے,الطاف حسین فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں بین الاقوامی کرکٹ میچزکے شاندار انعقاد پر سندھ کے حق پرست وزیرکھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کوزبردست مبارکباداورخراج تحسین پیش کیاہے۔


ڈاکٹرمحمدعلی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے الطاف حسین نے کہاکہ ایسے وقت جب غیر ملکی کرکٹ ٹیمیں میچ کھیلنے کے لیے پاکستان آنے کو تیارنہ تھیں ڈاکٹرمحمدعلی شاہ نے کراچی میں دنیاکے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں پرمشتمل ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے درمیان انٹرنیشنل میچز کاانعقادکرکے ایک شانداراورقابل تحسین کارنامہ انجام دیاہے جس پروہ مبارکبادکے مستحق ہیں۔

الطاف حسین نے کہاکہ ان انٹرنیشنل میچوں کے انعقادسے پاکستان کاسوفٹ اوربہترامیج دنیا کے سامنے آیاہے اوراس سے دوسرے ممالک میںبھی یہ حوصلہ ملا ہے کہ وہ بھی اپنی ٹیمیں پاکستان لیکرجائیں۔ملک میں ایسی صحت مندسرگرمیوں کو تمام قومی اداروں کوسپورٹ کرناچاہیے تاکہ ملک میںصحت مند رجحانات فروغ پائیں اور ماضی کے داغ دھلیں۔ الطاف حسین نے انٹرنیشنل میچز کے انعقادسے متعلق بھرپور تعاون پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروفاقی وزیرڈاکٹرعاصم اورسیکیوریٹی کے مؤثرانتظامات کرنے پر پولیس اوررینجرزکوبھی خراج تحسین پیش کیاجبکہ میچزکے دوران نظم وضبط کاشاندارمظاہرہ کرنے پرکراچی کے عوام کوشاباش پیش کی۔
Load Next Story