قصور میں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق ایک کی حالت تشویشناک

آلہ آباد میں چونیاں روڈ پر زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق ہوئے۔

واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچے ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے، پولیس: فوٹو:فائل

SWABI:
آلہ آباد میں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہو گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق قصور کے علاقے آلہ آباد میں چونیاں روڈ پر زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے جاں بحق جب کہ ایک کی حالت تشویشناک ہو گئی جسے طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں بچے ایک ورکشاپ میں کام کرتے تھے، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا ہے۔
Load Next Story