وزیراعظم نوازشریف کوان کی آستین کے سانپ ہی نقصان پہنچائیں گے خورشید شاہ
چوہدری نثار 15 دن کسی کے ہاتھ پڑ جائیں تو وہ بھی مان جائیں گے پاکستان میں جرائم وہ خود کرا رہے ہیں، خورشید شاہ
لاہور:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اورپیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم نوازشریف سے کہہ دیا ہے کہ انہیں آستین کےسانپ ہی نقصان پہنچائیں گے۔
سکھرمیں میڈیا سے بات رکتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعلٰی سندھ صاف اور اچھے انسان ہیں، وہ کبھی بھی لڑائی نہیں چاہتے، رینجرزاختیارات سےمتعلق کوئی اختلاف نہیں ہے، رینجرز اختیارات سےمتعلق حکومت سےکوئی جنگ نہیں چھیڑی، کراچی میں امن وامان کےلیےرینجرزنےاچھاکام کیا، رینجرز کے اچھے کاموں پر پانی نہ پھیریں۔ ہمیں تکلیف اس لیے ہو رہی ہے کہ 3 صوبوں میں کچھ نہیں ایک صوبے کو پکڑا ہوا ہے، کیا پنجاب میں دہشت گردی ختم ہوگئی ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ پنجاب میں سندھ سے زیادہ دہشت گردی ہے۔ اگر صرف سندھ میں ہی سب کچھ ہے تو اعلان کردیا جائے کہ دیگر 3 صوبوں میں کوئی کرپشن نہیں وہاں سارے ایماندار ہیں۔ ہم برابری کی بنیاد پر ساتھ چلیں گے، دباؤ پرنہیں۔ اگر ایک ستون کو چھیڑا گیا تو عمارت بھی باقی نہیں رہے گی۔
ڈاکٹر عاصم کی وڈیو ٹیپ کے حوالے سے خورشید شاہ نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں اسحاق ڈار نے جج کے سامنے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا اور اگرچوہدری نثار 15 دن کسی کے ہاتھ پڑ جائیں تو وہ بھی مان جائیں گے پاکستان میں ہونے والےتمام جرائم وہ خود کرا رہے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف سے کہہ دیا ہے کہ انہیں آستین کےسانپ ہی نقصان پہنچائیں گے۔
قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ ادارے قانون کے مطابق اپنی حدود میں رہ کرکام کریں، ہمیں انصاف قانون اورعدلیہ سے ہی ملے گا، کرپشن کی تحقیقات کے لئے وفاقی ادارے اورمحکمہ انسداد بدعنوانی موجود ہیں۔ ہمیں کرپشن کے لیے نیا قانون بنانا چاہئے،کرپشن کے خلاف اگرکوئی نیا قانون آیا تو وہ اورپیپلزپارٹی اسے نافذ کرانے میں سب سے آگے ہوں گے۔