روس کے اسپتال میں آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک متعدد زخمی
440 فائر فائٹرز اور دیگر امداد ی اہلکاروں نے 3 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا، روسی حکام
روس کے جنوبی علاقے میں ایک اسپتال میں آتشزدگی سے 23 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے جنوبی علاقے وورونیز کے گاؤں الفیرووکا کے نفسیاتی اسپتال میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شپ اچانک آگ لگ گئی جس نے لکڑی سے بنے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اسپتال میں آتشزدگی کے باعث 23 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
روسی حکام کا کہنا ہے کہ 440 فائر فائٹرز اور دیگر امداد ی اہلکاروں نے 3 گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پایا تاہم ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
واضح رہے کہ روس میں آج بھی سویت دور کی طرز پر لکٹری کی تعمیرات موجود ہیں جس کے باعث ہر سال درجنوں افراد آتشزدگی کے واقعات میں ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ستمبر 2013 میں شمال مغربی روس میں ایک نفسیاتی اسپتال میں آگ لگنے سے 37 افراد جب کہ اسی برس اپریل میں بھی آتشتزدگی سے 38 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اس کے علاوہ روس کے شہر پرم میں 2009 میں ایک نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 156 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔